17 views
امام کے سلام سے پہلے مقتدی کا سلام پورا ہوجائے تو؟
(۲۰)سوال: حالت سلام میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ کے لفظ اللہ کے حرف الف کو مد کی طرح امام یوں پڑھے کے امام کا سلام ختم ہونے سے قبل مقتدی کا سلام ختم ہوجائے تو کیا ایسی حالت میں مقتدی کو اپنی نماز کا لوٹانا واجب ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عبد اللہ، حیدر آباد
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: السلام علیکم کہنے ہی سے نمازی نماز سے باہر ہوگیا، اس لیے نماز کا لوٹانا واجب نہیں؛ البتہ امام کو چاہئے کہ سلام میں سانس کو لمبا نہ کرے اور مقتدی امام سے قبل سلام نہ پھیرے۔(۱)

(۱) ولو أتمہ قبل إمامہ فتکلم جاز وکرہ۔ (الحصکفي، الدرالمختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صفۃ الصلاۃ‘‘: ج۲، ص:۲۴۰)
قولہ ولو أتمہ الخ۔ أي لو أتم المؤتم التشہد بأن أسرع فیہ وفرغ منہ قبل إتمام إمامہ فأتی بما یخرجہ من الصلاۃ کسلام أو کلام أو قیام جاز: أي صحت صلاتہ لحصولہ بعد تمام الأرکان۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  مطلب في خلف الوعید و حکم الدعاء الخ ‘‘: ج۲، ص: ۲۴۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص86

answered Jan 21 by Darul Ifta
...