15 views
شبہ کی وجہ سے نماز کا لوٹانا:
(۲۳)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: شبہ ہوتا ہے کہ نماز نہ ہوئی، تو نماز لوٹاتا ہوں ایسا کرنا درست ہے یانہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ندیم، بلند شہر
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز ہونے نہ ہونے کے بارے میں شبہ نہ کریں؛ بلکہ اگر شرعی اصول کے ساتھ آپ نے نماز پڑھ لی تو اب یقین کریں کہ نماز صحیح ہوگئی اس کے قبول ہونے کا بھی آپ یقین کریں کہ اللہ تعالیٰ نے میری نماز قبول فرمائی ہے۔(۱)
(۱) القاعدۃ الثالثۃ: الیقین لایزول بالشک ودلیلہا مارواہ مسلم عن أبی ہریرۃ مرفوعاً: إذا وجد أحدکم في بطنہ شیئاً فأشکل علیہ أخرج منہ شيء أم لا فلا یخرجن من المسجد حتی یسمع صوتاً أو یجدریحا۔ (ابن نجیم، الأشباہ والنظائر،ص: ۱۸۴، دارالکتاب دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص89

answered Jan 21 by Darul Ifta
...