21 views
نماز میں خروج ریح یا پیشاب کے قطرہ کا شبہ:
(۲۴)سوال: نماز کی حالت میں محسوس ہوتا ہے کہ ریح خارج ہوگئی ہے؟ یا پیشاب کا شبہ ہوتا ہے کہ قطرہ نکل گیا ہے، ایسی صورت میں نماز ہوگی یا اعادہ ضروری ہوگا؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اقبال، سہارنپور
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صرف احساس اور شبہ دلیل شرعی نہیں بلکہ کسی چیز کا یقین دلیل شرعی ہے جب ہوا نکلنے کا بالکل یقین ہوجائے اور اسی طرح قطرہ کے نکلنے کا یقین ہوجائے تب شرعاً وضو ختم ہوگا صرف شبہ سے وضو ختم نہیں ہوتا وہم پر عمل نہ کریں ورنہ تو بہت پریشان ہوجائیں گے اور نہ وضوبنا سکیں گے اور نہ نماز پڑھ سکیں گے۔ شریعت کا اصول ہے۔ ’’الیقین لا یزول بالشک‘‘(۱)
(۱)  من تیقن الطہارۃ وشک في الحدث، فہو متطہر، ومن تیقن الحدث، وشک في الطہارۃ، فہو محدث کما في السراجیۃ وغیرہا۔ (ابن نجیم، الأشباہ والنظائر، ص: ۱۸۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص90

answered Jan 21 by Darul Ifta
...