33 views
امام مقتدی کا لقمہ نہ لے، تو مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟
(۲۷)سوال: اگر امام صاحب لقمہ نہ لیں، تو لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز ہوجاتی ہے یا ٹوٹ جاتی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: فخر الحسن، مظفرنگر
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں مقتدی کی نماز فاسد نہیں ہوتی۔(۱)
(۱) والصحیح أن ینوي الفتح علی إمامہ دون القراء ۃ قالوا: ہذا اذا ارتج علیہ قبل أن یقرأ قدر ما تجوز بہ الصلاۃ، أو بعدما قرأ ولم یتحول إلی آیۃ أخری، وأما إذا قرأ أو تحول ففتح علیہ تفسد صلاۃ الفاتح، والصحیح أنہا لاتفسد صلاۃ الفاتح بکل حال وصلاۃ الامام لو آخذ منہ علی الصحیح، ہکذا في الکافي، ویکرہ للمقتدي أن یفتح علی إمامہ من ساعتہ لجوازہ أن یتذکر من ساعتہ فیبصیر قارئا خلف الإمام من غیر حاجۃ، کذا في محیط السرخسي۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’ ‘‘: ج ۱، ص: ۹۹)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص92

answered Jan 21 by Darul Ifta
...