33 views
دوران نماز کپڑے پر قے لگ جائے:
(۳۴)سوال: مسجد میں جماعت ہو رہی تھی امام کے پیچھے والے مقتدی کو قے آئی تو اس سے امام صاحب کے کپڑے بھی بھر گئے تو امام صاحب کی نماز باقی رہی یا ختم ہوگئی اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: حافظ عبدالستار، سہارنپور
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو قے منہ بھر کے ہو جائے تو وہ قے نجاست غلیظہ ہے اگر امام صاحب کے کپڑوں پر بقدر درہم لگی ہے تو معاف ہے نماز خراب نہیں ہوئی اور اگر درہم کی مقدار سے زیادہ لگ گئی تھی تو نجاست دور کرکے دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی جسم دار نجاست میں درہم کے وزن کا اعتبار ہے اور پتلی ہو تو پھیلاؤ کا اعتبار ہوگا۔(۱)
(۱) وما ینقض الوضوء بخروجہ من بدن الإنسان، کالدم السائل والمني والمذي والودي والاستحاضۃ والحیض والنفاس والقيء ملء الفم ونجاستہا غلیظۃ بالاتفاق لعدم معارض دلیل نجاستہا عندہ، ولعدم مساغ الاجتہاد فی طہارتہا عندہما۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوي، ’’باب الأنجاس و الطھارۃ عنہا‘‘  ص:۱۵۵)
و ینقضہ قیء طعام أو ماء وإن لم یتغیر أو علق ہو سوداء محترقۃ أو مرۃ أي صفراء والنقض بأحد ہذہ الأشیاء إذا ملأ الفم لتنجسہ بما في قعر المعدۃ وہو مذہب العشرۃ المبشرین بالجنۃ ولأن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قاء فتوضا،ٔ قال الترمذي: وہو أصح شيء في الباب، ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یعاد الوضوء من سبع: من إقطار البول والدم السائل والقيء ومن دسعۃ تملأ الفم ونوم مضطجع وقہقھۃ الرجل في الصلاۃ وخروج الدم وہو أي حد ملء الفم ما لا یطبق علیہ الفم إلا بتکلف علی الأصح۔ (حسن بن عمار، مراقي الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوي، ’’فصل ھو طائفۃ من المسائل‘‘: ص: ۸۸، ۸۹)
وقدر الدرہم وما دونہ من النجس المغلظ کالدم والبول والخمر وخرء الدجاجۃ وبول الحمار جازت الصلاۃ معہ وإن زاد لم تجز۔ (المرغیناني، الھدایۃ، ’’باب الأنجاس و تطھیرھا‘‘: ج۱، ص: ۷۴، مکتبہ ملت دیوبند

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص100

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...