15 views
کاروبار کا خیال آنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
(۳۸)سوال: اگر نماز میں اپنے کاروبار کا خیال آجائے تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: قدیر احمد ہاشمی، بجنور
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز ہوجائے گی لیکن ایسے خیال کو دفع کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔(۱)
(۱) یجب حضور القلب عند التحریمۃ، فلو اشتغل قلبہ بتفکر مسألۃ مثلا في أثناء الأرکان، فلا تستحب الإعادۃ۔ وقال البقالی: لم ینقص أجرہ إلا إذا قصر۔ (الحصکفي، رد المحتار علی الدر المختار، ’’مطلب في حضور القلب والخشوع‘‘ ج۲، ص: ۹۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص104

answered Jan 21 by Darul Ifta
...