29 views
نماز میں کپڑا درست کرنا:
(۸۶)سوال: زید نماز کی حالت میں رکوع اور سجدہ کے بعد اپنے کپڑے یعنی دامن وغیرہ کو صحیح کرتا رہتا ہے، نماز کی حالت میں دامن کو بار بار سیدھا کرنے کی وجہ سے زید کی نماز میں کوئی کراہت آتی ہے یا نہیں؟ از روئے شریعت جواب دے کر ممنون فرمائیں۔    فقط: والسلام
        المستفتی: محمد عظمت اللہ، در بھنگہ
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: صورت مسئولہ میں نماز کی حالت میں زید کا کپڑوں کے ساتھ کھیلنا مکروہ تحریمی ہے، جیسا کہ فتاویٰ ہندیۃ میں ہے۔
’’یکرہ للمصلي أن یعبث بثوبہ أو لحیتہ أو جسدہ، وإن یکف ثوبہ بأن یرفع ثوبہ من بین یدیہ أو من خلفہ إذا أراد السجود۔ کذا في معراج الدرایۃ‘‘(۱)
البتہ اگر کسی عذر اور ضرورت کی وجہ سے کپڑا درست کرنا پڑے تو اس صورت میں مکروہ نہیں ہے؛ جیسا کہ فقہاء نے لکھا ہے۔
’’کل عمل ہو مفید لا بأس بہ للمصلی‘‘(۲) کہ ہر وہ عمل جو مفید ہو اس کے کرنے میں نمازی کے لئے کوئی حرج نہیں ہے اور جو مفید نہ ہو وہ کام کرنا مکروہ ہے ’’وما لیس بمفید یکرہ‘‘(۳)
خلاصہ: نماز نہایت ہی خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھنی چاہئے نماز کی حالت میں بلا ضرورت کپڑے وغیرہ کے ساتھ کھیلنا مکروہ تحریمی ہے؛ زید کو اس فعل سے اجتناب کرنا چاہئے، بعض مرتبہ مسلسل کپڑے سے کھیلنے کی بنا پر (عمل کثیر کی وجہ سے) نماز بھی فاسد ہو جاتی ہے۔
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا، الفصل الثاني فیما یکرہ في الصلاۃ وما لا یکرہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۴۔
(۲) أیضاً:۱۶۴                         (۳) أیضاً:۱۶۴

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص147

answered Jan 22 by Darul Ifta
...