26 views
نماز میں اپنے کپڑوں وجسم سے کھیلنا:
(۹۶)سوال: بعض لوگ نماز میں اپنے کپڑوں اور جسم سے کھیلتے ہیں جس کو کپڑوں کا درست کرنا کہا جاتا ہے کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: قمر عالم، دیوبند
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز خشوع وخضوع سے پڑھنی چاہئے بلا ضرورت بدن کھجلانا، بدن پر ہاتھ پھیرتے رہنا مکروہ تحریمی ہے۔ ’’وعبثہ بہ وبثوبہ وبجسدہ للنہي إلالحاجۃ ولا بأس بہ خارج الصلاۃ‘‘(۲) یعنی بلا ضرورت اپنے کپڑے اور بدن سے کھیلنا مکروہ تحریمی ہے۔(۳)
(۲) وکرہ (کفہ) أي رفعہ ولو لتراب کمشمرکم أو ذیل وعبثہ بہ أي بثوبہ و بجسدہ للنہی إلالحاجۃ۔ (قولہ للنہي) وہو ما أخرجہ القضاعي عنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن اللّٰہ کرہ لکم ثلاثا:  العبث في الصلاۃ، والرفث في الصیام، والضحک في المقابر۔ وہي کراہۃ تحریم کما في البحر۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا‘‘: ج ۲، ص: ۴۰۶، ۴۰۷)
(۳) یکرہ للمصلي أن یعبث بثوبہ أو لحیتہ أو جسدہ، وإن یکف ثوبہ بأن یرفع ثوبہ من بین یدیہ أو من خلفہ إذا أراد السجود۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب السابع، الفصل الثاني، فیما یکرہ في الصلاۃ وما لا یکرہ‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۴، مکتبۃ الفیصل دیوبند)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص158

answered Jan 22 by Darul Ifta
...