48 views
السلامُ علیکُم ورحمةالله برکاتہ مفتی صاحب. بندہ نماز کے بعد عضو خاص کو دیکھا تو اس پر تری نظر آئی, بندہ پھر اسی حالت میں جاکر دوسرے کمرے میں لائٹ شروع کرکے دیکھا تو عضو خاص پر کچھ نظر نہیں آیا بندہ پھر شک میں رہا اسکو لگا وضو نہیں ٹوٹا اور اسی کشمکش میں وہ قرآن کریم کی تلاوت بھی کرلیتا ہے تو کیا ایسی حالت میں بندہ کی نماز اور تلاوت
?? درست ہوئئ یا لوٹانے کی ضرورت ہوگی
asked Jan 25 in طہارت / وضو و غسل by Shabab Ahmad

1 Answer

Ref. No. 2803/45-4391

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نماز کے بعد اگرآپ نے  عضو خاص پر بالیقین تری دیکھی یا ہاتھوں سے چکناہت محسوس کی تو ظاہر ہے کہ وضو جاتا رہا اور نماز نہیں ہوئی، اس لئے نماز کا اعادہ واجب ہوگا،۔ کمرے میں جاکر آپ نے دیکھا تو تری نظر نہیں آئی اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کمرے میں جاتے ہوئے کپڑے میں مس ہو کر تری کپڑے میں جذب ہوگئی  جو کمرے میں پہونچنے پر نظر نہیں آئی۔ ایسی حالت میں پڑھی گئی نماز  لوٹالی جائے اور قرآن کو بلاوضو چھونے پر توبہ واستغفار کیا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...