26 views
میں گریڈیہہ جھارکھنڈ کا رہنے والا ہوں، ہمارے گاؤن میں  دو مسلک کے لوگ رہتے ہیں(دیوبندی، بریلوی)۔ میں دیوبندی مسلک کا ہوں۔ ہمارے گاؤں میں ایک مسجد ہے لمبی چوڑی، جس میں 2 امام (دیوبندی اور بریلوی) ہیں، پچھلے 20 دنوں سے الگ الگ جماعت ہورہی ہےدیوبندی کی الگ اور بریلوی کی الگ،  دونوں کی جگہ الگ ہے مسجد کے اندر۔ کسی طرح کوئی دقت نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیاہماری نماز  ہورہی ہے یا  نہیں؟ عالم مرزا
asked Jan 25 in مساجد و مدارس by Alim mirza

1 Answer

Ref. No. 2802/45-4391

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد میں ایسا کرنا افسوس ناک ہے، تاہم اس مسجد میں پڑھی گئی نمازیں درست ہیں، البتہ اتنا اہتمام کیاجائے کہ دونوں جماعتوں  کی  نمازوں کے اوقات مختلف رہیں تاکہ آواز نہ ٹکرائے اور مزید کوئی پریشانی پیدا نہ ہو۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...