35 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
دیھات و شہر کے بہت سے مدارس و مکاتب میں سالانہ جلسے
 یوم آزادی و یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بچیوں کے ذریعے پروگرام پیش کیا جاتا ہے اور وہ بچیاں نعت وحمد اور قومی
 ترانے ایکشن اور اشاروں کے ساتھ رونق اسٹیج ہوکر پیش کرتی ہیں ان میں بڑی اور چھوٹی بچیاں ہوتی ہیں سامعین مرد محرم و غیر محرم سب ہوتے ہیں اسکی شرعاً کس حد تک اجازت ہے بینوا و توجروا
asked Jan 27 in بدعات و منکرات by Abdussamad Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2805/45-4393

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسی تقریبات میں چھوٹی بچیوں کے ذریعہ  نعت و ترانے پیش کرنے اور مختصر اشارہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، تاہم  بچیوں کو غیرشرعی لباس پہنانا یا ترانے و نعت میں ڈانس کے طور پر اشارے کرانا جائز نہیں ہے۔ بڑی اور بالغ بچیوں کو پروگرام میں  سب کے سامنےلانا فتنہ کا باعث ہے یہاں تک کہ پردہ کے ساتھ بھی مناسب نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...