44 views
مرحوم کے 4 لڑکیاں اور ایک بیوی ہیں، مرحوم کی سابقہ اہلیہ جس سے طلاق ہو چکا ان سے ایک لڑکی ہے، کل ملا کر 5 لڑکیاں ہوئیں۔ مرحوم کے 4 بھائی 4 بہن با حیات ہیں، 2 بھائی کا انتقال ہو چکا ہے۔ مرحوم کے والد کی جائیداد 700 گز کا گھر ہے، مرحوم کے بھائی بین اس حصے سے دست بردار ہونا چاہتے ہیں۔ 5 لڑکیاں اور ایک بیوی کا شرعی حصہ کتنا ہوگا؟
مرحوم کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے
asked Jan 30 in احکام میت / وراثت و وصیت by Ammara

1 Answer

Ref. No. 2817/45-4450

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں مرحوم کے بھائی بہن کے مکمل طور پر دستبردار ہونے کی صورت میں مرحوم کا کل ترکہ 80 حصوں میں تقسیم کیاجائے گا، جن میں سے 10 حصے مرحوم کی بیوی کو اور پانچ بیٹیوں  میں سے ہر ایک بیٹی کو  چودہ 14 حصے ملیں گے۔  مرحوم نے جو مکان چھوڑا ہے اس کی موجودہ  قیمت کو مذکورہ طریقہ پر تقسیم کرلیا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 11 by Darul Ifta
...