54 views
میرا ایک سوال ہے کہ الحمدللہ میں نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیدار کی حالت میں دیکھا ہے میرے ساتھ ایسے ایسے حالات پیش اتے ہیں کہ بیان نہیں کی جا سکتی اس میں سے یہ ایک حالت پیش اتی ہے کہ اگر مجھ سے گناہ ہو جاتا ہے تو میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے،  ابھی قبل میں نے دین کے اشاعت کے لیے ویڈیو بنانا شروع کیا تھا ویڈیو بنانے کی وجہ سے میرے طبیعت جو ہے خراب ہو جا رہی ہے
اور اس چیز کو ہم نے بہت دفعہ ازمایا ہے اخر ایسا کیوں ہوتا ہے ہمارے علماء کرام بھی تو ویڈیوز وغیرہ بناتے ہیں رہنمائی فرمائے۔؟
asked Feb 11 in کھیل کود اور تفریح by azhad1

1 Answer

Ref. No. 2650/45-4431

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی گناہ کے بعد طبیعت کا خراب ہونا اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے کفارہ سیئات ہے اور آپ کے صبر کا امتحان بھی ہے۔ دین کی اشاعت کے مختلف شعبے ہیں ویڈیو گرافی چھوڑ کر دوسرے طریقے اختیار کیجئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 11 by Darul Ifta
...