Ref. No. 40/990
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شادی کے موقع پر کوئی جلسہ وغیرہ کرنا جس میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ بیان کرکے لوگوں کو شریعت کے مطابق شادی کرنے کی ترغیب دی جائے اور غلط رسم و رواج سے لوگوں کو روکا جائے، تو درست ہے۔ اس موقع پر دیگر غیرشرعی امور کے ارتکاب سے بچنا بھی ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند