71 views
اب تک جن لوگوں نے پان کارڈ کو  آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ہے ان کے بارے میں حکومتِ ہند نے متعینہ تاریخ تک لنک نہ کرنے یعنی منسلک نہ کرنے کی صورت میں ایک ہزار روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے... اور  متعینہ تاریخ تك بھی لنک نہ کیا تو مزید۱۰۰۰۰تک کا اضافہ کیا جائے گا  تو اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کہ اس (١٠٠٠) جرمانے کے اندرسود کی رقم دینا جائز ہے یا نہیں ؟
asked Mar 14, 2023 in ربوٰ وسود/انشورنس by ہارون ٹنکاروی

1 Answer

Ref. No. 2301/44-3458

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ جرمانہ چونکہ سرکار کی طرف سے ہے، اور سرکاری بینک کا سود بھی سرکار کا ہے، اور سودی رقم میں اصل یہ ہے  کہ جس کا پیسہ ہو اسی کو واپس کردیاجائے چاہے کسی طرح بھی واپس کیاجائے۔ اس لئے مذکورہ جرمانہ میں سرکاری بینک کا سود دے سکتے ہیں۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 13, 2023 by Darul Ifta
...