46 views
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص 78 کیلو میٹر سے زائد کا سفر کیا ہے اور مسافر ہوگیا ہے مگر جہاں سے وہ چلا ہے وہاں سے 78 کیلومیٹر سے کچھ کم ہے ہے 74 کیلو میٹر ہے
تو کیا مسافر کی حدود کی کیا شکل ہے یعنی حد 78 سے زائد ہوتو مسافر ہوجائے گا یا نہیں ہاں مگر دوسرے راستے سے 78سے کچھ کم معلوم ہوتا ہے
اس صورت میں مسافر ہوجائے گا یا نہیں جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
asked Jun 26, 2023 in کھیل کود اور تفریح by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2411/44-3640

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  سفر پرجانے کا جو راستہ اختیار کیا ہے اس کا اعتبار ہوگا، اور جب وہ وہاں پہونچ کر مسافر ہوگیا تو اب وہ اسی راستہ لوٹے یا کسی ایسے دوسرے راستہ سے لوٹے جس میں مسافت کم ہوجاتی ہو تو اس سے قصر کے مسئلہ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جب اپنی بستی کی آبادی میں داخل ہوگا اس وقت قصر کاحکم فوت ہوگا۔  

"وتعتبر المدة من أي طريق أخذ فيه، كذا في البحر الرائق. فإذا قصد بلدة وإلى مقصده طريقان: أحدهما مسيرة ثلاثة أيام ولياليها، والآخر دونها، فسلك الطريق الأبعد كان مسافراً عندنا، هكذا في فتاوى قاضي خان. وإن سلك الأقصر يتم، كذا في البحر الرائق". )الفتاوى الهندية (1/ 138(

"وقال أبو حنيفة: إذا خرج إلى مصر في ثلاثة أيام وأمكنه أن يصل إليه من طريق آخر في يوم واحد قصر". ) بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 94(

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 11, 2023 by Darul Ifta
...