84 views
آر سی ایم کمپنی سے جڑکر بزنس کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟آر سی ایم ایک چین سسٹم کمپنی ہے۔
asked Jun 28, 2023 in ربوٰ وسود/انشورنس by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2396/44-3626

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  آر سی ایم (RCM)اور اس طرح کی دیگر تمام کمپنیاں جن میں چین سسٹم ہوتاہے، ان میں سرمایہ کاری اور تجارت ناجائز ہے، اس لئے کہ اس میں بہت سی خرابیاں پائی جاتی ہیں، اور ان میں ایسی شرطیں لگائی جاتی  ہیں جو مقتضائے عقد کے  خلاف ہوتی ہیں۔  مثال کے طور پر : اس میں خریداری کے لئے ممبر بننا شرط ہے جوکہ شرط فاسد ہے، اسی طرح ان کمپنیوں میں جُڑنے کا مقصد صرف ممبرسازی کو فروغ دینا ہوتاہے، لیکن اس کے ساتھ کوئی ایک متعین سامان لینا ضروری ہوتا ہے، اس سے کم یا زیادہ کا یا بالکل نہ لینے کا اختیار نہیں ہوتا ہے،نیز  ہر سال تجدید ممبرسازی پر اجرت لی جاتی ہے ، ممبرسازی نہ کرنے کی صورت میں سامان سے زائد جمع شدہ رقم کو ضبط کرلیاجاتاہے  وغیرہ وغیرہ ، یہ سارے امور اسلامی شریعت میں  ناجائزہیں، اس وجہ سے اس طرح کی کسی کمپنی میں شرکت جائز نہیں ہے۔

وکل شرط لا یقتضیہ العقد وفیہ منفعة لأحد المتعاقدین أو للمعقود علیہ وهو من أهل الاستحقاق یفسدہ (هدایه: ۳/۵۹)

یٰاَیُّها الَّذِینَ آمَنُوْا لاَتَاْکُلُوْا اَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ اِلاَّ اَن تَکُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنکُمْ (البقرة: ۱۸۸)

وشرطها (أي الإجارة) کون الأجرة والمنفعة معلومتین۔ ۔ ۔ ویعلم النفع ببیان المدّة کالسّکنی والزراعة مدّة کذا أيّ مدّة کانت وإن طالت (در مختار: ۹/۷، زکریا دیوبند)

یٰاَیُّها الَّذِینَ آمَنُوْا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالاَنصَابُ وَالاَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَo (المائدة:۹۰)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 9, 2023 by Darul Ifta
...