56 views
ہم نے حج میں11 اور 12 ذلحج کو رمی جمرات قبل از زوالِ کیا
کیا ہمارا حج درست اور قابل قبول ہے ؟
ہم نے حج تمتع کیا۔ اور ہم حنفی فقہ کی پیروی کرتے ہیں ۔ برائے کرم وضاحت مع حوالہ جات فتویٰ جاری کیا جائے ۔
asked Jul 2, 2023 in حج و عمرہ by Shakil Ahmad Sharif

1 Answer

Ref. No. 2407/44-3629

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ میں رمی جمرات کا وقت زوال سے شروع ہوتاہے، زوال سے پہلے رمی صحیح نہیں ہوتی ہے، لہذا اگر آپ نے بارہویں ذہ الحجہ کی رمی زوال سے پہلے کرلی، اور صبح صادق سے پہلے  اس رمی کا اعادہ نہیں کیا تو آپ پر ایک دم واجب ہے،۔ (انوار مناسک ص487)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 9, 2023 by Darul Ifta
...