81 views
یہ کسے  چیک کیا جا سکتا ہے کے میک اپ پروڈکٹس، لپ اسٹک میں پاک صاف چیز یں شامل ہیں یا نہیں؟  کیا میک اپ کی چیزوں کو چیک کرنے کی ضرورت  ہےاستعمال کرنے سے پہلےیا نہیں؟ مالرم کےسامنے میک اپ کا کیا حکم ہے؟۔ مفتی صاحب ہم لوگ  پارلے جی بسکٹ کھاتے ہیں۔ کیا یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کے بسکٹ حلال ہے یا حرام؟
asked Aug 12, 2023 in Fiqh by Rukhsana

1 Answer

Ref. No. 2483/45-3773

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میک اپ کی چیزوں میں یا کھانے پینے کی چیزوں میں جب تک یقین اورتحقیق کے ساتھ معلوم نہ ہو کہ اس میں حرام اور نجس چیز کی آمیزش ہے،  تو محض کسی کے کہہ دینے سے یا شک کی بنا پر اس کو ناجائز نہیں کہا جاسکتا ہے اور اس کا استعمال حرام نہیں ہوگا۔  کسی  چیز کے استعمال سے پہلے اس کے حلال یا حرام ہونے کے بارے میں عام حالات میں تحقیق  کرنا ضروری  نہیں ہے،البتہ اگرقرائن سے شک و شبہ پیداہوجائے تو احتیاط کرنا بہتر ہے۔

من شک في إنائہ، أوثوبہ، أوبدنہ أصابتہ نجاسۃ أولا فہو طاہر مالم یستیقن،وکذا مایتخذہ أہل الشرک، أوالجہلۃ من المسلمین کالسمن، والخبز، والأطعمۃ، والثیاب۔ (شامي، کتاب الطہارۃ، قبیل مطلب في أبحاث الغسل، زکریا۱/۲۸۳-۲۸۴، کراچي ۱/۱۵۱) ۔ (ایضاح المسائل ۱۴۶)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 16, 2023 by Darul Ifta
...