80 views
قرآن کریم کی سب سے پہلی آیت کس نبی پر نازل ہوئی؟
(۳۵)سوال:قرآن شریف کی سب سے پہلی آیت یعنی قرآن شریف سب سے پہلے کن پیغمبر یا رسول یا نبی پر اترا تھا اور کن پر سب سے پہلے کون سی آیت اتری تھی، یعنی وحی آئی تھی اس کے بعدکون کون سے پیغمبروں یا رسولوں یا نبیوں پر کون کونسی آیات اتری تھیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ریاض محمد خاں، قائم گنج
asked Aug 17, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قرآن پاک کی جملہ آیات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں، سب سے پہلے ’’سورۂ إقرأ‘‘ نازل ہوئی۔(۱)
دیگر انبیاء علیہم السلام پر جو کتابیں نازل ہوئیں ان کے نام ہیں، مثلاً: ’’زبور‘‘ حضرت داؤد علیہ السلام پر، ’’تو رات‘‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر، ’’انجیل‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔(۲)

(۱) قال ہذہ أول سورۃ أنزلت علی محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني، ’’سورۃ العلق‘‘: ج ۱۶، ص: ۳۱۹)
(۲) عن أبي ذر قال: قلت: یا رسول اللّٰہ کم انزل اللّٰہ من کتاب قال مأۃ کتاب وأربعۃ کتب أنزل علی شیث خمسین صحیفۃ وعلی إدریس ثلاثین صحیفۃ وعلی إبراہیم عشر صحائف وعلی موسیٰ قبل التوراۃ عشر صحائف وأنزل التوراۃ والإنجیل، والزبور والفرقان۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني: تفسیر ’’سورۃ الأعلی‘‘: ۱۹)
{وَّ أٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا ہ۵۵} (سورۃ الإسراء: ۵۵)
{ثُمَّ قَفَّیْنَا عَلٰٓی أٰثٰرِھِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّیْنَا بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَأٰتَیْنٰہُ الْإِنْجِیْلَ  ۵لا   وَجَعَلْنَا فِيْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُ رَاْفَۃً  وَّرَحْمَۃً ط وَرَھْبَانِیَّۃَ  نِ ابْتَدَعُوْھَا مَا کَتَبْنٰھَا عَلَیْھِمْ إِلَّا ابْتِغَآئَ رِضْوَانِ اللّٰہِ فَمَا رَعَوْھَا حَقَّ رِعَایَتِھَاج فَأٰ تَیْنَا الَّذِیْنَ أٰمَنُوْا مِنْھُمْ أَجْرَھُمْج وَکَثِیْرٌ مِّنْھُمْ فٰسِقُوْنَہ۲۷} (سورۃ الحدید: ۲۷)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص67

answered Aug 17, 2023 by Darul Ifta
...