94 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مقیم بننے کے لئے کیا ۱۵ دن تک رہنے کی پکی نیت ضروری ہے یا گمان بھی کافی ہے؟ مثلا اگر میں کہیں سفر کر لوں یا کہیں پڑھ رہا ہو اور ۱۴ دن کے بعد ایک تقریب میں جانے کا احتمال ہو، یعنی پکی نیت نہیں ہے اس لئے کہ ہو سکتا ہے کوئی لے جانے والا نہ ملے اس لئے کہ میرے پاس گاڑی نہیں ہے، اور جانے سے پہلے مہتمم صاحب کی اجازت بھی چاہئے، وہ عامۃ اجازت
 دیتے ہیں لیکن کبھی کبھار منع بھی کرتے ہیں اور اجازت سفر سے ایک دو دن پہلے مانگتے ہیں تو اس وقت پتا چلتا ہے کہ سفر ممکن ہوگا یا نہیں۔
کیا مجھے اس صورت میں اتمام کرنا چاہئے یا قصر؟
سوال کا خلاصہ یہ ہے کہ اپامت کے لئے پکی نیت ضروری کہ سفر کا احتمال بھی اس کے لئے باطل ہو یا کیا اگر سفر میں جانے کا صرف امکان ہو تب بھی اقامت کی نیت ٹھیک ہے یا نہیں؟
asked Aug 18, 2023 in احکام سفر by محمد راجا

1 Answer

Ref. No. 2500/45-3821

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    اگر آپ پہلےسےمقیم ہیں تو صرف احتمال کی وجہ سے مسافر نہیں ہوں گے جب تک کہ سفر کا آغاز نہ کردیں، اور سفر کا آغاز کرتے ہی آپ قصر شروع کردیں گے گرچہ درمیان سے واپس آنا پڑ جائے، اسی طرح اگر آپ مسافر ہیں اور کسی جگہ قیام کا پندرہ دن پختہ ارادہ نہیں ہے تو آپ مسافر ہی ہیں، جب آپ نے قیام کیا تو اس وقت نیت آپ کی پندرہ دن سے زیادہ ٹھہرنے کی ہے اور احتمال ہے کہ سفر پر جانا پڑ جائے  تو اس احتمال سے اقامت ختم نہیں ہوگی۔ اور اگر صرف 14 دن قیام کی نیت تھی پھرسفرمیں جانےکاارادہ تھااس احتمال کے ساتھ کہ اگر اجازت نہیں ملی تو رک جاؤں گا تو آپ مسافر ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 31, 2023 by Darul Ifta
...