79 views
کیا عمرے کے ارکان مکمل کرنے کے بعد اور حج میں قربانی کے بعد حاجی اپنے اپ کو خود حلق کر سکتا ہے یا اپنا سر خود مونڈ سکتا ہے
asked Aug 24, 2023 in حج و عمرہ by Kashif Ali

1 Answer

Ref. No. 2512/45-3845

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ معتمر کے لیے عمرہ کے تمام اَرکان ادا کرلینے کے بعد، اسی طرح حاجی کے لئے تمام مناسک حج ادا کرلینے کے بعد صرف احرام کی پابندیوں سے نکلنے اور حلال ہونےکی نیت سے، خود اپنے سر کا حلق کرناجائز ہے، اس سے کوئی دم وغیرہ لازم نہیں آئے گا۔

 "(واذا حلق) ای المحرم (رأسہ) ای رأس نفسہ (أو رأس غیرہ) ای ولو کان محرما (عند جواز التحلل) ای الخروج من الاحرام بأداء أفعال النسک (لم یلزمہ شیٔ) الاولی لم یلزمھما شیٔ وھذا حکم یعم کل محرم فی کل وقت". (مناسک لملا علی القاری: (ص: 230)
واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 2, 2023 by Darul Ifta
...