57 views
بوٹوکس کا استعمال کرنا کیسا ہے.؟
asked Aug 27, 2023 in زیب و زینت و حجاب by Rukhsana

1 Answer

Ref. No. 2527/45-3996

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ہماری معلومات کے مطابق 'بوٹوکس' ایک طرح کا  پروٹین والا انجکشن ہے؛ جس کو جلد کے اوپری حصہ میں لگایا جاتاہے تاکہ پٹھوں کو محدود وقت کے لیے حرکت کرنے سے روکا جا سکے اور چہرے کی سکڑی ہوئی جلد کو چکنا اور برابر کرکے جھریوں کو مٹایاجاسکے، یعنی  یہ انجکشن چہرے پر جھریوں کو ہموار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بوٹوکس انجکشن یا اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے دیگر انجکشن   کا کام یہ ہوتاہے کہ وہ نیوروٹرانسمیٹر ایسٹیلکولین کے اخراج کو روک دیتے ہیں  اور بعض نسوں میں روغن کی آمد و رفت کو روک دیتے ہیں ۔

 ظاہر ہے یہ طریقہ علاج غیرفطری ہے، اس میں بہت سارے مضرات  کا اندیشہ ہے ،۔ جو بیکٹریا ہمارے اجسام اور جلد کی حفاظت کے لئے ہیں ان کو مارنا یا ان کی فعالیت کو ختم کردیناکئی بیماریوں (جیسے بوٹولزم، فلیکسڈ فالج)  کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

انسان کو اللہ تعالی نے جس خلقت پر بنایا ہے اسی کو باقی رہنے میں اس کی بھلائی ہے، اس میں چھیڑچھاڑ سے ناقابل برداشت امراض کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ اس لئے خوبصورتی کے لئے مذکورہ  طریقہ علاج اختیار کرنا درست نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 17, 2023 by Darul Ifta
...