43 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے اور ہم اسی کے متمنی ہیں۔

مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں شریعت کیا کہتے ہیں۔

سوال:- موجودہ زمانے میں آنلاین لین دین کے جو ایپ (App's) وغیرہ ہیں (مثلاً Google pay/Phone pay/Paytm/Amazon وغیرہ) سے لین دین کے بعد کبھی کبھا Cashback  کے طور پر پیسہ دیتے ہیں، اسی طرح انہی ایپ (App's) سے موبائل وغیرہ ریچارج کرنے کے بعد بھی کبھی کبھا Cashback کے طور پر پیسہ دیتے ہیں، تو کیا وہ پیسہ حلال ہوگا یا نہیں؟


نیز مذکورہ ایپ (App's) اسی طرح اور کچھ ایپ (App's) ہیں جن کو دوسرے کے موبائل وغیرہ میں شئیر (Share) کرنے سے ایپ (App's) کے طرف سے Cashback کے طور پر 101/201/150 وغیرہ روپیۓ دیۓ جاتے ہیں ان پیسوں کے بارے میں کیا خیال ہے۔

فقط والسلام
محمد صالح الدین
تریپورہ، الہند
asked Sep 18, 2023 in فقہ by salekuddin204

1 Answer

Ref. No. 2583/45-3945

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   موجودہ زمانہ میں ایپ کے ذریعہ لین دین کے بعد جو کیش بیک ملتاہے اس کا لینا جائز ہے، اسی طرح ایپ کو شئر کرنے سے جو کیش بیک ملتاہے اس کا لینا بھی جائز ہے، یہ ایک طرح سے مذکورہ کمپنی کی تشہیری مہم کا حصہ بنناہے اور اس عمل کی اجرت ہے، اس لئے یہ جائز ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...