45 views
والد کی قبر کے پاس خواب میں وضو کرنا:
(۱۲۹)سوال:میرے والد کا دو ماہ پہلے انتقال ہوگیا، میں نے دس دن قبل ان کو خواب میں دیکھا، میں نے دیکھا کہ میں ان کی قبر کے پاس وضو کررہا ہوں، میں نے دیکھا کہ ان کی قبر پیروں کی جانب تھوڑی سی کھُلی ہوئی ہے، میں نے دیکھا کہ وہ ناشتہ تناول فرما رہے ہیں، جب میں گیا، تو انھوں نے بتایا کہ ناشتہ ہوچکا ہے، کچھ خالی پلیٹیں بھی وہاں پڑی تھیں۔ اس کی تعبیر بتائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اقتدار، ہردوئی
asked Sep 19, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:بہت خوش آئند خواب ہے، اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہیں اور ان کو خوشیاں میسر ہیں، تاہم آپ ایصال ثواب کرتے رہیں، فقراء ومساکین کو کھانا کھلائیں۔(۱)

(۱) للإنسان أن یجعل ثواب عملہ لغیرہ صلاۃ أو صوماً أو صدقۃ أو غیرہا (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في زیارۃ القبور‘‘: ج ۳، ص: ۱۵۰)
من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز ویصل ثوابہا إلیہم عند أہل السنۃ والجماعۃ۔ (’’أیضاً‘‘: مطلب في القراء ۃ للمیت وإہداء ثوابہا لہ‘‘: ج ۳، ص: ۱۵۲)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص172

answered Sep 19, 2023 by Darul Ifta
...