44 views
خواب میں کھانا اور پانی دیکھنا:
(۱۳۲)سوال:مجھے ہر رات خواب آتے ہیں، میں اکثر خواب میں کھانا پکاتے اور کھانا ختم ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں، کبھی کھانے سے فارغ ہوکر ہاتھ دھوتا ہوں، کبھی میری مرحومہ ماں رسوئی گھر میں نظر آتی ہیں، کبھی میرے اکلوتے بڑے سگے بھائی کہتے ہیں کہ بھگونے میں جو کھانا ہے وہ کھالو، کبھی دیکھتا ہوں، کہ مجھے ادھر (سعودی) سے جانے پر مجبور کیا جارہا ہے، کبھی دیکھتا ہوں، کہ دوست کے ساتھ گوشت، بکری اور مرغا کھا رہا ہوں، کبھی دیکھتا ہوں، کہ پانی کا نل کھولا ہوں اور پانی نکل آتا ہے اوپر کے خواب کی تعبیر قرآن و حدیث اور اسوہ صحابہؓ کی روشنی میں بتائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمدمنہاج، بنگلور
asked Sep 20, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ خواب خواب دیکھنے والے کی ترقی کی علامت ہے؛ اس لئے خوب محنت وجدوجہد سے کام لیں۔(۲)

(۲) حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے، اگر خوراک مزے دار اور شیریں ہے، تو خوشی اور شادی ہے اور اگر ترش اور تلخ ہے، تو غم واندوہ پر دلیل ہے اور خواب میں کھانے کی چیز فروخت کرنے والا بات کرنے والا آدمی ہے۔ (تعبیر الرؤیا اردو، ’’باب ک ، کھانا‘‘: ص: ۲۵۱)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص174
answered Sep 20, 2023 by Darul Ifta
...