54 views
بیوی نے کسی چیز کی خواہش کی اور شوہر اسکی مانگ پر غصہ ہو گیا اور اس نے غصہ میں کہا کہ آج سے تم مجھ سے واستہ نہیں رکھنا تو کیا طلاق واقع ہوجائیگی ؟ اور اگر اس کا ارادہ طلاق کا نہیں تھا تو کیا حکم ہے ؟
asked Sep 24, 2023 in طلاق و تفریق by ahsan karim

1 Answer

Ref. No. 2590/45-4088

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    بشرط صحت سوال صورت مذکورہ میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ البتہ آئندہ اس طرح کے کلمات بولنے میں احتیاط کریں تاکہ کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وَلَوْ قَالَ لَهَا لَا نِكَاحَ بَيْنِي وَبَيْنَك أَوْ قَالَ لَمْ يَبْقَ بَيْنِي وَبَيْنَك نِكَاحٌ يَقَعُ الطَّلَاقُ إذَا نَوَى۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ۱؍۳۷۵)

وَالْقَوْلُ قَوْلُ الزَّوْجِ فِي تَرْكِ النِّيَّةِ مَعَ الْيَمِينِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/٣٧٥)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 7, 2023 by Darul Ifta
...