29 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں!
(١) میں عبدالرحمن بن ابوبکر نے اپنی زبان سے کہا کہ اے اللہ میں بھی تبلیغ کا کام کروں گا تاکہ تو مجھ سے راضی ہوجا ، اس لئے نہیں کہ لوگ میری مدد کریں'اور ساتھ میں یہ بھی کلام کیا کہ اور اگر جب جب میں تبلیغ والوں کی مدد لوں، تب تب میں کافر ہوجاؤں گا ، کیا ایسا کلام کرنے سے میں کافر ہوجاؤں گا؟ المستفی، عبدالرحمن بن ابوبکر نیوآزاد نگر بھیونڈی مہاراشٹر
asked Sep 24, 2023 in متفرقات by Abdurrahman khan

1 Answer

Ref. No. 2605/45-4120

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ آپ نے بہت غلط کیا، آپ کو اس طرح نہیں بولنا چاہئے تھا ، تاہم اس سےیمین منعقد  ہوگئی  اور قسم ٹوٹنے پر کفارہ دینا ہوگا، لیکن اس سے قسم کھانے والا کافر نہیں ہوگا۔ (بہشتی زیور حصہ سوم: ص۵۱قسم کھانے کا بیان)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 7, 2023 by Darul Ifta
...