47 views
حضرت حلیمہ سعدیہ کب اسلام لائیں؟
(۴۸)سوال:بہشتی زیور میں تحریر ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف پر جہاد کیا تو اس وقت حضرت حلیمہ سعدیہ اپنے شوہر اور لڑکے کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر ان کی عزت کی وجہ سے بچھادی اور ان کو سلام کیا تو کیا حلیمہ سعدیہ اس وقت مسلمان نہیں تھیں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔
فقط: والسلام
المستفتی: قاری اللہ مہر صدیقی، مظفرنگر
asked Sep 27, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت حلیمہ سعدیہ ایام رضاعت میں یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے کے زمانے میں مسلمان نہیں تھیں مگر موحد ہوسکتی ہیں، اگرچہ یہ بات کہیں نظر سے نہیں گزری اور غالباً وہ غزوۂ حنین کے بعد اسلام لائی ہیں۔(۱)

(۱) عن برۃ بنت أبي تجراۃ قالت: أول من أرضع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ثویبۃ بلبن ابن لہا یقال لہ: مسروح أیاماً قبل أن تقدم حلیمۃ وکانت قد أرضعت قبلہ حمزۃ بن عبد المطلب وأرضعت بعدہ أبا سلمۃ بن عبد الأسد المخزومي۔
عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ، قال: کانت ثویبۃ مولاۃ أبي لہب قد أرضعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أیاماً قبل أن تقدم حلمیۃ وأرضعت أبا سلمۃ بن عبد الأسد معہ فکان آخاہ من الرضاعۃ۔ (أبو عبد اللّٰہ محمد بن سعد، الطبقات الکبری: ج ۱، ص: ۱۰۸)
وصحح ابن حبان وغیرہ حدیث إسلام حلیمۃ وانتہا الشیماء۔ (أبو مدین: بن أحمد: ج ۱، ص: ۸۵)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص236

answered Sep 27, 2023 by Darul Ifta
...