72 views
شیعہ کی نماز جنازہ پڑھانے والے کی امامت:
(۲۳)سوال:ہماری مسجد کے امام جو حنفی ہیں وارثوں کے کہنے پر ایک شیعہ کی نماز جنازہ پڑھادی، اب لوگ اختلاف کرتے ہیں، یہ امر ان کا جائز تھا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی قمر الاسلام، دربھنگوی
asked Oct 1, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:شیعوں کا وہ فرقہ یا وہ افراد جو غالی ہوں کہ حضرت جبریل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کے قائل ہوں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو متہم کرتے ہوں، یا دیگر نصوص شرعیہ کے منکر ہوں، تو وہ کافر ہیں۔ اور جو فرقہ ایسا نہ ہو، تو وہ کافر نہیں ہے(۱) ان کی نماز جنازہ پڑھانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے اور ان کی تجہیز وتکفین کرنے میں شرکت کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے(۲)، مذکورہ شخص کو بلا وجہ شرعی متہم کرنا درست نہیں ہے۔

(۱) الرافضي إذا کان یسب الشیخین ویلعنہما فہو کافر وإن کان یفضل علیا علیہما فہو مبتدع۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الجہا: باب المرتد، مطلب مہم: في حکم سب الشیخین: ج ۶، ص: ۳۷۷)
(۲) ولا یجوز الدعاء للمشرکین بالمغفرۃ ویجوز الدعاء بالمغفرۃ لجمیع المؤمنین جمیع ذنوبہم لغرض الشفقۃ علی إخوانہ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان سننہا‘‘: ص: ۲۷۲)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص278

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...