138 views
قادیانی فرقے کے خلاف کالم لکھنا:
(۳۴)سوال:شمالی ہندوستان میں قادیانی فرقے کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ لکھنؤ واطراف کے سینکڑوں بچے اس وقت قادیانیت کی گرفت میں ہیں، جو ان قادیانیوں کے خرچ پر اترپردیش اور پنجاب کے کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں؛ نیز وہ ان میں اپنا لٹریچر پھیلا رہے ہیں، رسائل واخبارات کے ذریعہ وغیرہ وغیرہ۔ اس ضرورت کے پیش نظر احقر نے یہ ارادہ کیا ہے کہ ان کے باطل عقائد کے روبرو اہل سنت والجماعت کے قرآن وحدیث اور آثار صحابہؓ پر مبنی صاف ستھرے عقائد کو اپنے پندرہ روزہ رسالے اسلاف میں مضامین یا کالم کی شکل میں شائع کروں اور قادیانیوں سے بذریعہ خط وکتابت گفت وشنید کروں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد مصطفی ندوی، دہلی
asked Oct 2, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:فرقۂ باطلہ کی تردید اہم فریضہ ہے، جسے اہل حق ہر دور میں انجام دیتے رہے۔ قادیانیت ایک باطل فرقے کا نام ہے اس کا رد بھی اہم فریضہ ہے، ان کے عقائد اور دجل وفریب کو واضح کرکے لوگوں کو گمراہی سے بچانے کی کوشش ایک ممدوح سعی ہے، اس سلسلہ میں اکابر علماء کی بہت کتابیں طبع ہو کر منظر عام پر آچکی ہیں، مذکور ہ فی السوال طریقہ بھی اس کے لئے بہتر ہے؛ لیکن تجربہ کار علماء کی نگرانی میں ہو، اسلام سچا اور کامل مذہب ہے اس کی ترجمانی اور اس کے خلاف اور باطل کے رد کے لئے علم وسلیقہ بھی ضروری ہے۔(۱) {وَلَا تَرْکَنُوْٓا إِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُلا} (۲)

(۱) حضرات اکابر علماء دیوبند سے قادیانیوں کے خلاف باضابطہ کتابیں لکھنا ثابت ہے؛ چنانچہ مفتی کفایت اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ’’البرہان‘‘ نامی مستقل رسالہ: ۱۹۰۳؍ میں مدرسہ عین العلم شاہجہاں پور سے جاری کیا اور اپنے شاگردوں کی ایک کھیپ اس میدان میں کام کرنے کے لیے تیار کی، اسی طرح حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانیؒ صاحب نے ختم نبوت نامی ایک کتاب لکھ دی ہے، نیز علامہ انور شاہ کشمیریؒ نے تو باقاعدہ ختم نبوت پر ’’اکفار الملحدین‘‘ کے نام سے کتاب بھی لکھی اور عدالت میں جاکر مقدمہ بھی لڑے ہیں۔

(۲) سورۃ ہود: ۱۱۳۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص290

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...