49 views
مساجد میں تبلیغی نصاب کے علاوہ دیگر کتابوں کی تعلیم:
(۴۳)سوال:مساجد میں بعد نماز تبلیغی نصاب کے علاوہ دیگر اسلامی معتمد کتابوں کی  تعلیم بھی ہوسکتی ہے یا نہیں بعض حضرات اس نصاب کو ہی ضروری سمجھتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شمش الدین، میرٹھ
asked Oct 5, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حسب ضرورت دیگر دینی کتب تعلیم کے لئے پڑھ کر سنانا بلاشبہ درست ہے کسی ایک ہی کتاب پر اصرار کرنا درست نہیں ہے، علم حاصل کرنے کا جو مناسب طریقہ ہو اختیار کیا جانا چاہئے۔(۱)

(۱) عن أبي سعید رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: یقول الرب عز وجل: من شغلہ القرآن عن ذکري و مسألتي أعطیتہ أفضل ما أعطی السائلین، وفضل کلام اللّٰہ علی سائر الکلام کفضل اللّٰہ علی خلقہ۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب فضائل القرآن، باب‘‘: ج ۲، ص: ۱۱۷، رقم: ۲۹۲۶)
عن أبي ذر رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال لي رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یا أبا ذر، لأن تغدو فتعلم آیۃ من کتاب اللّٰہ، خیرٌ لک من أن تصلی مائۃ رکعۃ ولأن تغدو فتعلم باباً من العلم، عمل بہ أو لم یعمل، خیرٌ لک من أن تصلی ألف رکعۃ۔ (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ، ’’المقدمۃ، باب فضل من تعلم القرآن وعملہ‘‘: ج ۱، ص: ۷۹، رقم: ۲۱۹)


----------------

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص343

answered Oct 5, 2023 by Darul Ifta
...