46 views
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ مفتی صاحب زید نے ایک وقت میں طلاق لفظ دومرتبہ بولا ایک مرتبہ عمر نے سنااور دومرتبہ بکرنے سنا پھرجب مجلس لگی تو زید نے اقرار کیاکہ میں نے تین بار بولا ہے ہوش وحواس میں تو کیا اب زید کی بیوی کوتین طلاق پڑھ گٸ ہیں ۔۔۔بینووتوجرو۔۔۔وقارعباسی494557
asked Oct 10, 2023 in طلاق و تفریق by Waqar abbasi

1 Answer

Ref. No 2670/45-4135

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  

اسلام میں نکاح ایک پاکیزہ رشتے کا نام ہے،اسلام نے اس کی پائداری پر زور دیا ہے، اور اس کے لیے باہمی الفت ومحبت اور دونوں کو ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین کی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان نااتفاقی ہونے لگے تو پہلے دونوں خاندان کے بزرگ کو صلح کرانے کی کوشش کرنی چاہیے؛ کیوںکہ اسلام میں طلاق ناپسندیدہ فعل ہے اور بلا ضرورت اسکا استعمال درست نہیں ہے۔ پھر بھی اگر نباہ کی کوئی صورت نہ بن سکے اور فتنہ وفساد کا اندیشہ ہو تو ایک طلاق صریح دے کر دونوں کو الگ ہو جانے کا حکم ہے۔  ایک طلاق کے بعد اگر دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو عدت میں رجوع کے ذریعہ اور عدت کے بعد نکاح کے ذریعہ دونوں ساتھ رہ سکتے ہیں۔  ایک ساتھ تین طلاق دینا شرعاً گناہ ہے اور ملکی قانون کے مطابق قابل مواخذہ جرم ہے۔

بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں جب شوہر تین طلاق کا اقرار کررہاہے تو تین طلاقیں واقع شمار ہوں گی۔ طلاق کے لئے گواہ کا ہونا یا کسی کا سننا شرط نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 19, 2023 by Darul Ifta
...