54 views
علی نے عثمان کو موبائل سے میسیج کرنے کا اختیار دیا ہوا تھا کیونکہ اس کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ میسیج کا جواب دے اگر عثمان علی کی بیوی کو بذریعہ میسیج طلاق دے دیتا ہے تو کیا طلاق واقع ہوگی ؟؟؟ حسان
asked Nov 16, 2023 in طلاق و تفریق by azhad1

1 Answer

Ref. No. 2588/45-4116

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   عثمان کو میسیج کرنے کا اختیار دیاگیا ہے ، طلاق دینے کا نہیں، اس لئے عثمان اگر علی کے موبائل سے علی کی بیوی کو طلاق کا میسیج بھیجے گا تو اس سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ تاہم اگر علی نے کبھی عثمان کو طلاق کا میسیج بھیجنے کا حکم دیا یا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا اختیار دیا اور پھر عثمان نے طلاق کا میسیج بھیجا تو حکم مختلف ہوگا۔ کس صورت میں طلاق ہوگی اور کس صورت میں نہیں ہوگی، پیش آمدہ واقعہ کے تناظر میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا، اس لئے تفصیل سے سوال ارسال کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 16, 2023 by Darul Ifta
...