49 views
السلام علیکم  محترم ۔
میرا سوال ہے  کہ مجھے ایک طلاق یافتہ عورت سے محبت ہوگئی ، تو میں نے اپنے والدین کو اس کے بارے میں بتایا کہ میرا اس عورت کے ساتھ رشتہ طے کر لیں ، بہت منت سماجت کے باوجود بھی والدین نہیں مانے۔ بات یہاں تک آگئی کہ میں نے خود کچھ دوستوں کو اور مشران کو اکٹھا کر کے رشتے کے لیے بھیج دئیے ، اور میرا رشتہ وہاں ہوگیا، 4 سال میں نے والدین سے الگ گھر میں رہ کر گزارے۔ اب 1 مہینہ ہوا ہے کہ میری بیوی انتقال کر گئ ہے ۔ اب جب دو بارہ میں نے اپنے پسند کے بارے میں بتایا کہ میرا فلاں لڑکی کے ساتھ رشتہ طے کر لیں ۔ اب پھر نہیں مان رہے۔ مجھے اب کیا کرنا چاہیے ۔ پلیز رہنمائی فرمائیں
asked Nov 17, 2023 in نکاح و شادی by Muhammad361

1 Answer

Ref. No. 2685/45-4143

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس سے پہلے آپ نے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی ہے، اور الگ رہ رہے ہیں تو پھر والدین سے پوچھنے کی کوئی خاص وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ انکی مرضی کی شادی کرنے پر شاید آپ کے والدین کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔یا تو آپ ان کی مرضی کے مطابق شادی کرلیں اور اگر وہ آپ کی شادی کرنے کے لئے تیارہی نہیں ہیں  تو آپ اپنی پسند کی شادی کرسکتے ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 26, 2023 by Darul Ifta
...