315 views
اس زمانے میں لوگ  شیئر مارکیٹ میں پیسے لگاتے ہیں جس کا مختصر طریقہ یہ ہوتا ہے کے وہ کسی کمپنی کا  شیئر خریدتے ہیں اور جب اسکا دام بڑھ جاتا ہے تو اُسے بیچ دیتے ہیں، جس میں نفع نکسان دونوں کا احتمال رہتا ہے۔ اور کسی کمپنی کے  شیئر خریدنے کے لیۓ جو شرائط علماء نے بتائی ہیں گر اُنکی رعایت کی جائے تو پھر  شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگانا جائز ہے۔ اب سوال یہ ہے اگر کوئی آدمی بینک کے  شیئر خریدے تو اُسکے بارے میں کیا حکم ہے۔
asked Nov 17, 2023 in تجارت و ملازمت by Mohammad Umar

1 Answer

Ref. No. 2686/45-4144

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بینک سودی کاروبار کرتاہے، اس لئے اس کے منافع سود پر مشتمل ہوتے ہیں ، لہذا بینک کے شیئر خریدنا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 26, 2023 by Darul Ifta
...