47 views
حضرت فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام جب چھوٹا بچّہ تھا امتحان عجیب طریقے سے لیا ایک طشت لعلوں سے اور ایک طشت انگاروں سے بھرا سامنے لایا گیا۔ فرعون کا خیال تھا کہ اگر یہ بچّہ وہی ہے جس سے آئندہ مجھے نقصان ہو گا تو انگاروں پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔ جب بچّے نے ہاتھ لپکایا، تو قریب تھا کہ لعلوں کے طشت پر پڑے مگر فرشتے نے ہاتھ کھینچ کر انگاروں کے طشت پر رکھ دیا۔ حضرت موسیٰ کے لیے دودھ پلانے والی عورت کی تلاش ہوئی، تو ان کی والدہ ہی کو یہ موقع ملا اور انہوں نے ماں ہی کے دودھ سے پرورش پائی کیا یہ واقعہ قرآن وحدیث میں کہیں پر موجود ہے ؟کیا یہ واقعہ صحیح ہے ? arqam
asked Nov 20, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

Ref.  No. 2297/45-4127

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ پہلا واقعہ کہ جب فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنا چاہا تو فرعون کی بیوی نے کہا کہ یہ بچہ ہے اور امتحان کے لئے آگ کا انگارا اور کھجور کا طشت دیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے انگارے کو لیا اس واقعہ کو ابن کثیر اور رازی نے تفسیر کبیر میں ذکر کیا ہے، لیکن کوئی سند ذکر نہیں کی ہے، بعض حضرات نے اسے اسرائیلی روایت قرار دیا ہے جس کی ہم نہ تصدیق کرتے ہیں اور نہ ہی تکذیب کرتے ہیں، دوسرا واقعہ اجمالی طور پر قرآن میں اور تفصیلی طور پر احادیث میں مذکور ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 20, 2023 by Darul Ifta
...