58 views
آج کل  ایک فیشن چل پڑاہے کہ جب کوئی عالم دین کسی مدرسہ میں آتے ہیں تو پڑھائی وغیرہ بندکرکے طالب علموں کو راستے کے کناروں میں قطار میں کھڑا کردیتے ہیں۔، بعض دفعہ بچوں کو آدھ گھنٹہ کھڑا رہنا پڑتاہے، اس میں بالغ اور نابالغ بچے بھی ہوتے ہیں، ان کی نگرانی بعض اساتذہ کرام کرتے ہیں۔۔۔ذمہ داران تو استقبال کرتے ہی ہیں، لیکن بچوں کو  اسطرح قطاروں میں کھڑا کرنا درست ہے یانہیں؟ کیا اس طرح استقبال کرنا خیرالقرون سے ثابت ہےیانہیں؟

محمدفیاض عالم قاسمی
ناگپاڑہ ممبئی
22/نومبر2023
asked Nov 22, 2023 in بدعات و منکرات by Qazi Faiyaz Alami

1 Answer

Ref. No. 2691/45-4200

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اہل علم کی تعظیم کے لیے کھڑا ہونا درست ہے ،  احادیث سے اہل علم کی تعظیم میں کھڑا ہونا ثابت ہے؛  فقہاء احناف اور علماء دیوبند کی بھی یہی رائے ہے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے امداد الفتاوی میں اس کے جواز پر تفصیلی کلام کیا ہے، لیکن قیام کا مروجہ طریقہ کہ مہمان کی آمد سے کئی گھنٹے پہلے بچوں کو لائن میں کھڑا کر دیا جائے جن میں بچوں کی تعلیم کا بھی نقصان ہو، پسندیدہ عمل نہیں معلوم ہوتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 6, 2023 by Darul Ifta
...