75 views
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

ایک شخص کو بڑی رقم کی ضرورت ہے ، دوسرے سے یہ کہتا ہے کہ میرا مکان یا دکان لے لو اور مجھے رقم دو، ایک سال کے بعد میں آپ کو رقم دے دوں گا آپ مجھے گھر واپس کرنا ۔۔

   اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا اس معاملے کی گنجائش ہے ؟

    گنجائش نہیں ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ، اگر گنجائش ہے تو کیا رقم دینے والا اس مدت تک مکان یا دکان کو کرایہ پر دے کر اس سے کرایہ لے سکتا ہے ؟

   برائے مہربانی جواب مطلوب ہے
asked Nov 23, 2023 in تجارت و ملازمت by Vhora Ammar

1 Answer

Ref. No. 2696/45-4158

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ معاملہ (گروی رکھنا) درست ہے، کسی سے کوئی چیز گروی رکھ کر قرض لینا جائز ہے، دوکان اور مکان کو گروی رکھنا بھی درست ہے، تاہم مکان یا دوکان سے کسی طرح فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 2, 2023 by Darul Ifta
...