27 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد سلام عرض یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں جمعہ مسجد تعمیر ہو رہی ہے تو گاؤں کی عورتیں ثواب کی نیت سے مسجد کے صحن میں کچھ کام کاج کرنا چاہتی ہے تاکہ ہم کو بھی ثواب ملے تو کیا عورتیں مسجد میں کام کاج کر سکتی ہے یعنی کہ ریت اٹھانا کوکرےٹ اٹھانا وغیرہ یہ سب ثواب کی نیت سے کرنا چاہتی ہے دوسرا مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ جو مسجد تعمیر ہو رہی ہے وہ تعمیر ہونے کے بعد اس کا افتتاح ہوگا اور افتتاح ہونے کے بعد گاؤں کی عورتیں مسجد کو دیکھنے کے لیے اور اس میں دو رکعت نماز شکرانہ پڑھنے کے لیے ا سکتی ہے کہ نہیں فرض نماز کے علاوہ کسی اور وقت میں جواب مرحمت فرمائے
asked Dec 7, 2023 in مساجد و مدارس by Mushtak husen

1 Answer

Ref. No. 2715/45-4463

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مناسب پردہ کے ساتھ عورتوں کا مسجد کے لئے کام کرنا بنیت ثواب درست ہے۔ مَردوں سے اختلاط اور بے پردگی سے گریز کیاجائے۔ مسجد تعمیر ہونے کے بعد عورتوں کا مسجد میں بطور شکرانہ دو رکعت نماز پڑھنے کا اگر کسی دن ایسے وقت میں نظم کردیاجائے کہ مردوں سے اختلاط  نہ ہو اور پردہ کے ساتھ عورتیں آئیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 11 by Darul Ifta
...