40 views
انٹرنیٹ پر یہ ایک میسیج اس وقت میں گردش کر رہا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کی مسلمانانِ فلسطین کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم پر سعودی حکومت کی خاموشی باعث مذمت ہے جس کے چلتے حج و عمرہ سے روک کر انکا بائکاٹ کیا جائے۔ کیا یہ مطالبہ کسی طرح سے بھی صحیح ہے۔
علماء کرام سے گزارش ہے کہ فی الفور جواب مرحمت فرمائے تاکہ اس بے جا مطالبہ پر روک لگائی جاسکے
asked Dec 9, 2023 in متفرقات by Mohammad Umar

1 Answer

Ref. No. 2717/45-4219

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ فلسطینی مسلمان کے ساتھ ہو رہے ظلم وبربریت انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے حدیث میں تمام مسلمانوں کو ایک جسم قرار دیا گیا ہے اور جسم کے کسی ایک حصے کو تکلیف ہو تو پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے اس لیے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بلکہ پوری دنیا کے امن پسند لوگوں کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور جو لوگ دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنی سعی کر بھی رہے ہیں تاہم اس کی وجہ سے حج وعمرہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں ہے جن لوگوں میں حج کی استطاعت ہے ان پر حج کرنا فرض ہے اور نہ کرنا گناہ ہے اس لئے اس طرح کے بائیکاٹ کا مطالبہ قطعاً شرعی مطالبہ نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 24, 2023 by Darul Ifta
...