39 views
معذور ایک وضو سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے؟
(۳۷)سوال:معذور جس کو  قطرے مسلسل آتے ہوں یا تھوڑے وقفہ سے آتے ہوں وہ ایک وضو سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے؟
المستفتی:محمد شاہ زیب خان، ملہوپورہ، مظفر نگر
asked Dec 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جب وہ معذور ہو گیا،تو اب خواہ قطرہ وقفہ سے آئے یا جلدی جلدی آئے، ایک وضو سے ایک وقت میں جتنی چاہے فرض، سنت اور نفل وغیرہ نمازیں پڑھ سکتا ہے۔(۱)

(۱)والمستحاضۃ ومن بہ سلس البول والرعاف الدائم والجرح الذی لا یرقاء یتوضؤن لوقت کل صلوٰۃ فیصلون بذلک الوضوء في الوقت ماشاء وا من الفرائض والنوافل۔ (المرغینانی، ہدایۃ، ’’کتاب الطہارۃ، فصل والمستحاضہ‘‘ ج۱، ص:۶۷) ؛ وفیصلون بذلک الوضوء في الوقت ما شاء وا من الفرائض والنوافل۔ و بہ قال الأوزاعي واللیث و أحمد۔ (بدرالدین العیني، البنایۃ شرح الھدایۃ، ’’کتاب الطہارۃ، فصل والمستحاضۃ‘‘ ج۱،ص:۶۷۱) ؛ و من بہ سلس البول أو استطلاق بطن وانفلات ریح و رعاف و دائم و جرح لا یرقاء و یمکن حبسہ بحشو من غیر مشفۃ ولا بجلوس ولا بالایماء في الصلوۃ، فبھذا یتوضؤن لوقت کل فرض، لا لکل فرض ولا نفل۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الطہارۃ، باب الحیض والنفاس والاستحاضۃ‘‘ ج۱،ص:۱۴۹، دارالکتاب دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص412

answered Dec 21, 2023 by Darul Ifta
...