55 views
کیا ہر نماز کے لیے پیمپر بدلنا ضروری ہے؟
(۴۵)سوال:میرے والد صاحب بیمار ہیں ان کو بار بار پیشاب آتاہے۔ ان کو ہم نے پیمپر پہنا رکھا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت وضو کرانے کے ساتھ پیمپر کا بدلنا بھی ضروی ہے یا نہیں؟ بار بار پیمپر بدلنے میں کافی دشواری ہوگی؟ کوئی ایسی صورت بتائیے کہ بار بار بدلنا نہ پڑے معذور ہونے کی وجہ سے بدلنا کافی دشوار ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاری رحیم الدین، سیتاپور
asked Dec 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر وہ اس قدر معذور ہیں کہ وضو اور نماز کے بقدر بھی عذر سے خالی وقت نہیں ملتا ہے تو پھر ہر نماز کے لیے وضو کرلیں اور پیمپر بدل لیں، اور اگر پیمپر بدلنے میں کافی دشواری ہو تو بدلنا ضروری نہیں ہے، اسی نجس پیمپر میں نماز صحیح ہوجائے گی؛ لیکن اگر اتنا وقت بغیرعذر کے مل جاتا ہے جس میں وضو کرکے فرض نماز ادا کرسکیں تو پھر وہ معذور کے حکم میں نہیں ہوں گے اور ہر نماز کے لیے وضو کرنے کے ساتھ پیمپر بدلنا لازم ہوگا ورنہ نماز نہیں ہوگی۔
’’مریض تحتہ ثیاب نجسۃ، وکلما بسط شیئا تنجس من ساعتہ صلی علی حالہ وکذا لو لم یتنجس إلا أنہ یلحقہ مشقۃ بتحریکہ‘‘(۱)

(۱) ابن عابدین، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’باب سجود التلاوۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۰۳۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص421

 

answered Dec 21, 2023 by Darul Ifta
...