42 views
پیمپر پہننے کی حالت میں پاکی کا حکم:
(۴۶)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
ہماری والدہ فالج سے معذوری کے بعد پیمپر استعمال کرتی تھیں،کیا پیمپر پہن کر نماز ہو سکتی ہے، جب کہ مفلوج کو بار بار پیشاب کا مرض بھی ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمدعبد اللہ، حیدرآباد
asked Dec 21, 2023 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر پیمپرپر قدرِ درہم سے زیادہ نجاست لگی ہو، تو اس کے ساتھ نماز پڑھنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ البتہ قطرہ آنے کی شکایت اتنی زیادہ ہو کہ ایک پیمپر یا کپڑا ہٹا تے ہی دوسرا ناپاک ہوجاتا ہو بغیر قطرے کے نماز کا وقت نہ ملتا ہو اور اس حالت میں نماز کے پانچ اوقات سے زیادہ گزر جائیں تو اسے معذور قرار دیا جائے گا اور پھر اس عذر کی وجہ سے ناپاک پیمپر کے ساتھ بھی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
’’مریض تحتہ ثیاب نجسۃ وکلما بسط شیئا تنجّس من ساعتہ یصلّی علی حالہ وکذا لو لم یتنجس الثانی لکن یلحقہ زیادۃ مشقّۃ بالتحویل کذا فی فتاوی قاضی خان‘‘(۱)
’’المستحاضۃ ومن بہ سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الریح أو رعاف دائم أو جرح لا یرقأ یتوضؤن لوقت کل صلاۃ ویصلون بذلک الوضوء ما شاؤا من الفرائض والنوافل‘‘(۲)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’ ‘‘: ج ۱، ص: ۱۳۷۔
(۲) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’مما یتصل بذلک أحکام المعذور‘‘: ج ۱، ص: ۹۵، زکریا دیوبند۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج3 ص422

 

answered Dec 21, 2023 by Darul Ifta
...