35 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غیر مسلم اپنا جانورمثلاً بکرا  مندر کے سامنے خود ذبح کرے اور مسلمان قصائی کو چمڑا اُتارنے اور بوٹیاں بنانے کے لیے دیں تو مسلمان قصائی کے لیے اس جانور کا چمڑا اتارنا اور اس کے گوشت کی بوٹیاں بنا کر اپنی اجرت لینا کیسا ہے؟
asked Dec 22, 2023 in تجارت و ملازمت by Bilal Shaikh

1 Answer

Ref. No. 2730/45-4259

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  صورت مذکورہ میں مسلمان قصائی کا اجرت پر ایسا عمل کرنا اگرچہ جائز اور درست ہے تاہم اس سے پرہیز کرنا بہتر ہے، اور جو اجرت لی ہے وہ حلال ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 28, 2023 by Darul Ifta
...