Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Recent questions
»
میرا نام رطابہ فاروق ہے ۔ میرا نکاح مورخہ 13 اگست 2023 کو نعمان احمد سے بعوض ایک لاکھ پچاس ہزار حق مہر پر ہوا . (150,000 ) میری اپنے شوہر سے انڈراسٹینڈنگ نہ ہوسکی اس وجہ سے میں اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی ہوں ۔ میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا خلع لینے کی صورت میں مجھے حق مہر کے علاوہ کیا وہ گفٹ بھی واپس کرنے پڑے گے جو شادی کے بعد مجھے سرال والوں کی طرف سے ملے ہیں ۔
asked
Jan 26
in
طلاق و تفریق
by
RutabaFarooq
»
میں گریڈیہہ جھارکھنڈ کا رہنے والا ہوں، ہمارے گاؤن میں دو مسلک کے لوگ رہتے ہیں(دیوبندی، بریلوی)۔ میں دیوبندی مسلک کا ہوں۔ ہمارے گاؤں میں ایک مسجد ہے لمبی چوڑی، جس میں 2 امام (دیوبندی اور بریلوی) ہیں، پچھلے 20 دنوں سے الگ الگ جماعت ہورہی ہےدیوبندی کی الگ اور بریلوی کی الگ، دونوں کی جگہ الگ ہے مسجد کے اندر۔ کسی طرح کوئی دقت نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیاہماری نماز ہورہی ہے یا نہیں؟ عالم مرزا
asked
Jan 25
in
مساجد و مدارس
by
Alim mirza
»
السلامُ علیکُم ورحمةالله برکاتہ مفتی صاحب. بندہ نماز کے بعد عضو خاص کو دیکھا تو اس پر تری نظر آئی, بندہ پھر اسی حالت میں جاکر دوسرے کمرے میں لائٹ شروع کرکے دیکھا تو عضو خاص پر کچھ نظر نہیں آیا بندہ پھر شک میں رہا اسکو لگا وضو نہیں ٹوٹا اور اسی کشمکش میں وہ قرآن کریم کی تلاوت بھی کرلیتا ہے تو کیا ایسی حالت میں بندہ کی نماز اور تلاوت ?? درست ہوئئ یا لوٹانے کی ضرورت ہوگی
asked
Jan 25
in
طہارت / وضو و غسل
by
Shabab Ahmad
»
نماز فجر میں قرأت کی مقدار کتنی ہے؟ (۳۲)سوال: نماز فجر میں قرأت کی مقدار کتنی ہے بعض امام ’’الم نشرح والتین‘‘ بھی پڑھتے ہیں یہ کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی:محمد اکرام الحق قاسمی، ایٹہ
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
دو آیتیں پڑھ کر رکوع کر دیا نماز ہوگی یا نہیں؟ (۳۱)سوال: امام صاحب نے پہلی رکعت میں تین آیات پڑھیں اور دوسری رکعت میں دو آیات پڑھیں تو کیا حکم ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد دلشاد، پہانی
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
بڑی آیت کی مقدار کیا ہے؟ (۳۰)سوال: یہ جو مسئلہ ہے کہ سورہ فاتحہ کے بعد کم از کم ایک بڑی یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا واجب ہے تو کم از کم بڑی آیت کی کیا مقدار ہے؟ اور اگر کوئی اتنی قرأت نہ کر سکے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اللہ قاسمی، رائچور
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھنا: (۲۹)سوال: سورہ فاتحہ کا پڑھنا امام کے پیچھے کیسا ہے؟ اہل حدیث کہتے ہیں کہ فرض ہے اس کے بغیر مقتدی کی نماز نہیں ہوگی۔ چوں کہ یہاں پر اہل حدیث کی کثرت ہے اس لیے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مطلوب ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالعلیم قاسمی
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
نماز میں ترتیب قرأت واجب ہے یا مستحب؟ (۲۸)سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام امام صاحب نے مغرب کی نماز پڑھائی بھول سے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد قرأت اٹھارویں پارے سے کی اور دوسری رکعت میں تیرھویں پارے کی قرأت کی گویا ترتیب بدل گئی جب امام صاحب نے نماز کے بعد سلام پھیرا تو ایک مقتدی صاحب فرمانے لگے کہ نماز درست نہیں ہوئی؛ کیوں کہ ترتیب واجب ہے اور امام صاحب نے سجدہ سہو نہیں کیا امام صاحب نے کہا کہ ترتیب سنت ہے اور ترک سنت سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا سوال یہ ہے کہ امام صاحب سے بھول کر ترتیب بدل گئی تو نماز درست ہوئی یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد ایوب، سہارنپور
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
پہلی رکعت میں سورۃ الناس پڑھی، باقی رکعتوں میں کونسی سورت پڑھے؟ (۲۷)سوال: پہلی رکعت میں جان بوجھ کر سورۃ الناس پڑھ دی تو بقیہ رکعتوں میں کونسی سورت پڑھے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عثمان، باغپت
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
بلا ضرورت نماز میں مائک کا استعمال کرنا: (۲۶)سوال: بلا ضرورت نماز میں مائک کا استعمال کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: عبدالشکور حسین، حیدرآباد
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
مائک پر قرأت کی ہلکی ہلکی آواز آنے سے نماز سری ہوگی یا جہری؟ (۲۵)سوال: ہماری مسجد میں امام صاحب مائک سے نماز پڑھاتے ہیں، دوران نماز سری نمازوں میں قرأت کی ہلکی ہلکی آواز آتی ہے، تو اس صورت میں نماز سری ہوگی یا جہری؟ اس طرح آواز آنے سے نماز میں کوئی نقصان تو لازم نہیں آئے گا۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد عبداللہ، نیپال
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
نماز میں قرآن عربی تقریر کی طرح پڑھنا: (۲۴)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: ایک امام صاحب قرآن کو نماز میں عربی تقریر کی طرح پڑھتے ہیں تو ان کا اس طرح قرآن کریم پڑھنا کیسا ہے؟ نیز نماز میں اس طرح قرآن کریم پڑھنے سے کوئی خرابی آتی ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عبد اللہ کرسول، کانپور
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
سنتوں اور وتر میں بالجہر قرأت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲۳)سوال: فجر، مغرب، عشاء کی سنتوں میں اور وتر میں قرآن پاک بالجہر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ایسے ہی اگر کسی کی مغرب یا عشاء یا فجر کی جماعت چھوٹ جائے اور وہ فرداً نماز پڑھے اس میں بھی بالجہر قرآن شریف پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: قاری سعید عالم، دیوبند
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
سورہ کوثر کی دو آیتیں پڑھنے سے نماز درست ہوگی یا نہیں؟ (۲۲)سوال: اگر کسی امام نے نماز کی پہلی رکعت میں سورہ کوثر کی دو آیتیں پڑھ کر رکوع کرلیا؛ حالاں کہ پوری سورت پڑھنی چاہئے تھی اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پوری پڑھی، تو نماز درست ہوئی یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: قمر الدین عادل، الہ آباد
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام پر کتنی آواز سے قرأت کرنا لازم ہے؟ (۲۱)سوال: امام کو یہ ضروری ولازم ہے کہ نہیں کہ وہ قرأت اتنی زور سے کرے کہ مقتدی ان کی قرأت کو سنیں اور قرأت کی آواز سن کرمقتدی رکوع وسجدہ کریں۔ فقط: والسلام المستفتی: عبدالحمید، مظفرنگر
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
دل دل میں نماز پڑھنا: (۲۰)سوال: دل دل میں نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: مظفر حسین، کشمیری
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
ہر پارہ کے ایک رکوع کی نماز میں قرأت کرنا: (۱۹)سوال: اگر کوئی امام اس طرح قرأت کرے مثلاً ہر پارہ کا ایک ایک رکوع یاد ہے اور ہر نماز میں ایک ایک رکوع پڑھتا ہے۔ اس طرح بالترتیب ہر پارے کا رکوع ختم کرلیتا ہے۔ تو ہمیشہ اس کو اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: قاری عبدالحنان، بجنور
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام کا مقتدی کی رعایت میں قرأت کو طویل کرنا (۱۸)سوال: امام کا کسی مقتدی کی رعایت میں قرأت کا لمبا کرنا کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد طفیل لدھا والا، مظفرنگر
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
امام نے ایک رکعت میں سورۂ فیل اور دوسری میں سورۂ فلق پڑھی: (۱۷)سوال: اگر امام نے پہلی رکعت میں سورہ ’’فیل‘‘ پڑھی اور دوسری رکعت میں سورہ ’’فلق‘‘ پڑھی، تو کیا یہ صحیح ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد عثمان، مظفرنگر
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
»
عشاء وفجر میں طویل قرأت کرنا اور ختم قرآن پر دعوت کرانا: (۱۶)سوال: ہمارا کاروباری علاقہ ہے امام صاحب عشاء کی نماز میں لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں جب کہ مقتدی لوگ ضرورت منداور کمزور بھی ہوتے ہیں یہ کیسا ہے؟ امام صاحب نماز فجر میں پانچ رکوع پڑھتے ہیں اگر ان سے کہا جائے کہ آپ ایسا نہ کریں تو جواب دیا کہ میں تو عشاء اور فجر کی نمازوں میں پانچ چھ ماہ میں قرآن شریف ختم کرلیتا ہوں، ان کا یہ عمل کیسا ہے؟ امام صاحب ختم قرآن پر کسی مالدار سے اپنے مقتدیوں کی دعوت کراتے ہیں اور کہہ کر مٹھائی تقسیم کراتے ہیں اور خود نذرانہ بھی لیتے ہیں یہ کیسا ہے؟ کیا کسی حدیث سے اس طرح قرآن کو ترتیب سے پڑھنا یا صحابہ کرامؓ سے ثابت ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: بلال اصغر، کیرانہ
asked
Jan 25
in
نماز / جمعہ و عیدین
by
azhad1
Page:
« prev
1
...
12
13
14
15
16
17
18
...
260
next »
...