2سال پہلے میرا رشتہ ہوا تھا جو میرے خاندان سے ہی ہے لیکن میرے والدین منع کر رہے ہیں کہ مجھ سے پوچھ کر ہاں کیا گیاہے۔ لیکن میرے والدین بات کو جھٹلا رہے ہیں میں ہر حال میں شادی کے لیے تیار ہوں، لیکن میرے والدین بالکل راضی نہیں ہیں، میری ماں کولڑکا پسند نہیں ہے، کوئی بڑا خود کھڑاہونے والا نہیں ہے میرے ساتھ ۔ میں 32 سال کی ہوں۔ میں اپنی ذمہ داری بارہویں سے اٹھارہی ہوں جاب کررہی ہوں۔ کیا میں یہ شادی اپنی ذمہ داری پر کرسکتی ہوں۔ ؟ یہ فصلہ بہت مشکل ہے لیکن ہر جتن کرنے کے بعد میں یہ فیصلہ کر رہی ہوں ۔ میری ایک بہن اور ایک بھائی ہے ان کی بھی شادی نہیں کرتے ہیں اور نہ بات کرتے ہیں اور کوئی رشتہ کرنا بھی چاہے تو بات ختم کردیتے ہیں ۔