الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نو شادیاں کیں، ایک حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے باقی آٹھ شادیاں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بعد کیں، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے انتقال یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے کتنے سال بعد کیں، یہ وضاحت نہیں مل سکی۔
حضرت علی کی بیویاں!
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
ام البنین بنت حرام رضی اللہ عنہا
لیلی بنت مسعود رضی اللہ عنہا
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا
ام حبیبہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
ام سعید بنت عروہ ابن مسعود رضی اللہ عنہا
محیاۃ بنت امرأ القیس رضی اللہ عنہا
امامہ بنت ابی العاص رضی اللہ عنہا
خولہ بنت جعفر رضی اللہ عنہا (۱)
(۱) أبو الفداء ابن کثیر، البدایۃ والنہایۃ: ج ۷، ص: ۳۳۲۔
فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص238