44 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

مفتی صاحب۔۔امید ہے کہ آپ بخیر ہونگے۔۔
مسئلہ۔۔ یہ دریافت کرنا ہے کہ۔۔۔
ایک شخص کی خصی چوری ہوگئی۔۔
بہت تلاش کےبعد  نہ ملنے پر اس نے صدقہ کی نیت کرلی ۔۔

پھر وہ خصی مل گیا۔۔۔ ۔۔ اب کیا مسئلہ ہے۔۔

اس جانور کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔۔ یا صدقہ کی نیت کرنے کی وجہ سے اسے صدقہ ہی کرنا پڑے گا؟
asked Jan 6 in اسلامی عقائد by Shabbir Ahmad

1 Answer

Ref. No. 2762/45-4311

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ۔ محض صدقے کی نیت کرنے سے جانور متعین نہیں ہوتا جب تک خریدتے وقت صدقہ کی نیت نہ کی ہو مذکورہ صورت میں آپ جانور کو اپنے استعمال میں بھی لا سکتے ہیں کوئی حرج نہیں ہے، اگر وسعت ہو تو صدقہ کر دینا ثواب ہوگا تاہم آپ صدقہ ہی کرنا لازم نہیں ہے۔

قولہ شراہا لہا) لوجوبہا علیہ ...... فلو کانت فی ملکہ فتوی أن یضحی بہا أو اشتراہا ولم یتوا لاضحیۃ وقت الشراء ثم نوی بعد ذلک لا یجب لأن النیۃ لم تقارن الشراء فلا تعتبر، بدائع۔ (رد المحتار: ٦، ص: ٣٢١، دار الفکر بیروت)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 11 by Darul Ifta
...