91 views
عنوان :جاری پانی کا حکم

سوال: پانی کا نل چالو ہو اور پانی زمین پر گر کر بہہ رہا ہو اور زمین کے ارد گرد ناپاکی موجود ہو تو کیا وہ پانی زمین پر پہنے کی وجہ سے جاری
 پانے کے حکم میں ائے گا

اور اس کے چھینٹے پاک شمار ہوں گے
asked Jan 6 in طہارت / وضو و غسل by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2765/45-7307

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ۔ اگر دستی نل سے پانی لگاتار بہہ رہا ہو یا موٹر کے ذریعہ بہہ رہا ہو تو یہ پانی ماء جاری کے حکم میں ہے، اس پانی میں جب تک نجاست کا اثر (رنگ، بو، مزہ) ظاہر نہ ہو یہ پانی پاک ہوگا، لیکن اگر پانی بہنے کی جگہ نجاست مرئیہ موجود ہے اور اس پر سے گزر رہا ہے تو اس کی چھینٹ سے بدن یا کپڑا ناپاک ہوگا۔

والعرف الآن أنه متي كان الماء داخلا من جانب وخارجا من جانب آخر يسمي جاريا وان قل الداخل‘‘ (الدر المختار: ج 1، ص: 187)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 11 by Darul Ifta
...